بدلتی عالمی صورتحال میں نوجوان حقائق پر مبنی سوچ اپنائیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

Super Admin


چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ موجودہ تیزی سے تبدیل ہوتی اور غیر یقینی عالمی صورتحال میں انہیں حقائق کی بنیاد پر معاملات کا تجزیہ کرنے کی عادت اپنانا ہوگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان کے دورے پر موجود ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل تھے۔ملاقات میں خطے اور دنیا کی مجموعی صورتحال، پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سمیت عالمی و علاقائی سطح پر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کی تعلیم، عملی مہارتوں، کاروباری سوچ اور حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے اثرات اور عالمی سطح پر بڑھتی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں نوجوانوں کا باخبر اور حقیقت پسندانہ سوچ اپنانا ضروری ہے۔
اس موقع پر ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے تجربات کو مثبت قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی، خلوص اور گرمجوشی کو سراہا۔طلبہ نے پاکستان میں موجود وسیع امکانات اور مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقع کو بھی اجاگر کیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.