پاکستان اور سعودی عرب میں زرعی و معاشی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

Super Admin


اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی شعبے میں تعاون کے بعد اقتصادی اور زرعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان زراعت، آبی وسائل، غذائی تحفظ اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر اور ان کے وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔
وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ خطے میں اتحاد، استحکام اور امن کا مثبت پیغام بھی دے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، اس لیے دونوں ممالک کو دفاعی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور زرعی تعاون کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داری میں تبدیل کرنے سے باہمی معاشی مفادات حاصل کیے جاسکتے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.