عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طویل خاموشی، پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں میں کشیدگی کم ہونے کی امید

Super Admin


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر کئی ماہ سے کسی نئے پیغام کی عدم موجودگی کو پارٹی کے حلقوں میں ممکنہ مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ اس صورتحال سے پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں کے درمیان جاری سیاسی تناؤ میں کمی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
طعمران خان کے ذاتی ایکس اکاؤنٹ @ImranKhanPTI پر پانچ ماہ سے زائد عرصے سے براہِ راست ان سے منسوب کوئی نئی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔ اس اکاؤنٹ سے آخری مرتبہ 21 مارچ 2026 کو ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جو ان کے بیٹوں کی جانب سے ان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد عمران خان کی طرف سے پوسٹ کیا گیا تھا۔
عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ طویل خاموشی اس لیے بھی اہم سمجھی جارہی ہے کہ ماضی میں یہ اکاؤنٹ سیاسی معاملات، بالخصوص فوجی قیادت پر تنقید کے حوالے سے، بھرپور انداز میں استعمال ہوتا رہا ہے۔
سیاسی کشیدگی کے عروج کے دوران عمران خان سے منسوب بیانات باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے اور پی ٹی آئی کے آفیشل ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے تیزی سے وسیع پیمانے پر پھیلائے جاتے رہے۔ ناقدین کے مطابق ان پیغامات کے باعث پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات اور فاصلوں میں مزید اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی کے اندر ایسے رہنماؤں اور کارکنوں کی بھی ایک تعداد موجود رہی ہے جو عمران خان اور مقتدر حلقوں کے درمیان تعلقات میں بہتری اور فاصلے کم کرنے کے خواہاں تھے۔ پارٹی کے ان حلقوں میں عمران خان سے منسوب سخت بیانات پر تحفظات بھی سامنے آتے رہے، خصوصاً وہ پیغامات جن میں فوجی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.