پنجاب کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: مریم نواز

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا شامل ہے، جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے حکومتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
طچائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بگ ڈیٹا موجودہ دور کی معیشت اور ترقی میں کلیدی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی مستقبل کی معاشی و سماجی ترقی کی بنیاد ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی دیرینہ تعلقات موجود ہیں۔ ڈیٹا جدید اور پائیدار ترقی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
، جبکہ صوبے کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے اہم مرکز کے طور پر ترقی دینے پر توجہ مرکوز ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 
ٹیکنالوجی کے استعمال سے حکومتی معاملات میں شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ صوبے کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل گورننس کے دائرہ کار کو بھی مسلسل وسعت دی جا رہی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.