ملتان میں شوہر کی سسرال میں فائرنگ، بیوی جاں بحق، ساس شدید زخمی

Super Admin


ملتان کے علاقے محلہ خواجہ غریب نواز میں مبینہ طور پر شوہر نے سسرال میں داخل ہو کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی جاں بحق جبکہ ساس شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ آمنہ اپنے شوہر محمد رحیم سے ناراضی کے باعث والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ 
آمنہ نے شوہر سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسی خاندانی تنازع پر محمد رحیم نے مبینہ طور پر سسرال میں فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں آمنہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ اس کی والدہ عابدہ مائی شدید زخمی ہوگئیں۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مقتولہ کی لاش بھی پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کی گئی ہے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.