وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کا جامع جائزہ لینے کا فیصلہ

Super Admin


اسلام آباد: وزارتِ صحت نے وفاق کے زیرِ انتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر وزارتِ صحت کی جانب سے تمام متعلقہ اسپتالوں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے، جس میں کسی مجاز اور ماہر فائر سیفٹی کمپنی کے ذریعے جامع حفاظتی آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق آڈٹ کے دوران اسپتالوں میں نصب فائر الارم، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹ اور انخلا کے راستوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بجلی کے نظام سمیت دیگر ممکنہ فائر ہیزرڈز، ہنگامی صورتحال میں ردِعمل اور طبی عملے کی تیاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزارتِ صحت کے مطابق آڈٹ کے دوران اگر ایسی خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے جو فوری طور پر خطرے کا باعث بن سکتی ہیں تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔تمام اسپتالوں کو آڈٹ کے آغاز، فائر سیفٹی کمپنی کے نام اور جائزہ مکمل ہونے کی متوقع تاریخ سے وزارتِ صحت کو فوری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.