آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف کرغز صدر کی دعوت پر آج تین روزہ سرکاری دورے کے لیے کرغزستان روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ ایس سی او پلس سمٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس کے موقع پر پاکستان 2026 سے 2027 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کی صدارت بھی سنبھالے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.