نئے صوبوں کے قیام کی بات ہو رہی ہے تو تیاری بھی بتائی جائے: فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کی بات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئے صوبے بنانے کی تجویز زیر غور ہے تو اس کے لیے تیاری بھی ہونی چاہیے۔
سکھر میں جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال پر تنقید کی اور کہا کہ اقتدار کا سلسلہ نواز شریف سے آصف زرداری اور پھر زرداری سے نواز شریف تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے شعور چھیننے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ پاکستان ہر شہری کا وطن ہے اور اس سے محبت ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے صوبوں کی تشکیل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب نئے صوبوں کی بات شروع کردی گئی ہے تو یہ بھی بتایا جائے کہ اس کے لیے کتنی تیاری کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سندھ نئے صوبے کے معاملے کے لیے بالکل تیار نہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.