پاکستان کا پٹرولیم درآمدی بل جولائی میں 3 کھرب 57 ارب روپے سے تجاوز کرگیا
اسلام آباد: پاکستان کے تیل کی درآمد پر ہونے والے اخراجات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی کے دوران ملک کا تیل کا درآمدی بل 1.28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کھرب 57 ارب 5 کروڑ روپے بنتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے خام تیل کی درآمد پر اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور اس کا درآمدی بل 56 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے نتیجے میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران دنیا بھر میں فوسل فیول درآمد کرنے والے ممالک کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 330 ارب ڈالر رہی۔ادارے کے مطابق اس اضافی مالی بوجھ کا سب سے زیادہ اثر یورپی یونین پر پڑا، جس کے اضافی اخراجات تقریباً 78 ارب ڈالر رہے۔ چین تقریباً 35 ارب ڈالر کے اضافی بوجھ کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 22 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.