مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی احسان الدین قریشی انتقال کرگئے
Super Admin
مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنما، سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔حاجی احسان الدین قریشی کا شمار مسلم لیگ (ن) کے پرانے اور وفادار رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ پارٹی کے ابتدائی کارکنوں میں شامل تھے اور کئی دہائیوں تک ملتان کی سیاسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔
مرحوم حاجی احسان الدین قریشی پنجاب اسمبلی کے رکن رہنے کے علاوہ صوبائی کابینہ میں وزیر اوقاف کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے تھے۔ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.