آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقاتی رپورٹ طلب کرنے کا حکم

Super Admin


اسلام آباد: سانحہ پمز سے متعلق جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت سے تحقیقات کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے وکیل قاسم اقبال جلالی کی درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے وزیراعظم کو پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی اور وفاقی حکومت کو اب تک کی گئی کارروائی کی تفصیلات عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی آئندہ کارروائی کے لیے رپورٹ اور متعلقہ تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.