شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات کے فروغ پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران جون میں ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے موقع پر کیے گئے فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں۔
معاہدے کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا اور علاقائی ممالک کے مفادات کا تحفظ ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.