گلوکار بادشاہ اور ایشا رِکھی کی شادی 5 ماہ بعد ختم
بھارتی گلوکار بادشاہ اور پنجابی اداکارہ ایشا رِکھی کے درمیان شادی کے صرف 5 ماہ بعد علیحدگی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اور ایشا رِکھی نے پیر کی شب اپنی طلاق کی تصدیق کردی، جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے دونوں کے تعلقات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں نے مارچ میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی۔ اب جوڑے نے اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔بادشاہ نے بیان میں کہا کہ انہوں نے اور ایشا نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کے مطابق یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور دونوں نے لوگوں سے اس دوران ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔گلوکار نے مزید کہا کہ یہ اس معاملے پر ان کا واحد بیان ہے، اس لیے لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کے تعلقات کے حوالے سے مزید قیاس آرائیوں یا مفروضوں سے گریز کیا جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.