آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے لگی

Super Admin


کٹاریاں پر پانی 11.5 فٹ تک پہنچ گیا، انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کردیاراولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے نئے سلسلے کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی، جس کے بعد انتظامیہ نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پری الرٹ جاری کردیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 11.5 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ پانی کی سطح 15.7 فٹ تک پہنچنے کی صورت میں باقاعدہ الرٹ جاری کیا جائے گا۔گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 3.5 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور یہاں بھی پانی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب جڑواں شہروں میں اوسطاً 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیدپور میں سب سے زیادہ 45 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ ایچ ایٹ میں 30، نیو کٹاریاں میں 13 اور شمس آباد میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گولڑہ، پیرودھائی اور بوکرا میں 5،5 ملی میٹر جبکہ کچہری اور گوالمنڈی میں 4،4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
انتظامیہ نے نالہ لئی میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اور صورتحال کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.