آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سینیئر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی، محسن نقوی کا جونیئرز کو زیادہ مواقع دینے پر زور

Super Admin


قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی ناخوش، تھنک ٹینک کو مستقبل کی ٹیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایتچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی قومی ٹیم کے سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی سے ناخوش ہیں، جس کے بعد انہوں نے پی سی بی کے تھنک ٹینک کو جونیئر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر توجہ دینے اور انہیں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور اس کے بعد کیے گئے ہنگامی اقدامات کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو انگلینڈ سے واپس پاکستان بھیجے جانے کے معاملے پر بھی کرکٹ حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی ٹیم کے سینئر کرکٹرز کی موجودہ فارم اور کارکردگی سے خاصے مایوس ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کو بارہا مواقع دینے کے باوجود ٹیم کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی۔
یاد رہے کہ 2024 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد محسن نقوی نے ٹیم میں ’’سرجری‘‘ کی ضرورت کا عندیہ دیا تھا، تاہم اس کے بعد بھی کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا۔تاہم 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ۔
جس کے نتیجے میں قومی ٹیم پہلے ہی مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی سی بی کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے اور مستقبل کی ٹیم کی تشکیل پر توجہ بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کیے جانے کے امکانات ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.