پاکستان نے مزید 3 ارب ڈالر کا قرض لے لیا، سود کی مد میں کتنی رقم ادا ہوگی؟
پاکستان نے عالمی مارکیٹ سے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرکے مزید قرض حاصل کرلیا ہے۔ حکومت کے مطابق حاصل ہونے والی رقم پرانے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کے اجرا کے لیے مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ عالمی بانڈ مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر واپسی اور ایک ہی مرحلے میں 3 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق بانڈز ساڑھے 5 سال اور 10 سال کی مدت کے لیے جاری کیے گئے ہیں، جن پر بالترتیب 7.50 فیصد سے 7.90 فیصد تک شرحِ سود ادا کی جائے گی۔
اگر صرف سالانہ سود کا اندازہ لگایا جائے تو 3 ارب ڈالر پر 7.50 فیصد شرح سے تقریباً 225 ملین ڈالر جبکہ 7.90 فیصد شرح سے تقریباً 237 ملین ڈالر سالانہ سود بنتا ہے۔یعنی دونوں بانڈز کی اصل شرائط کے مطابق مجموعی لاگت مختلف ہوگی۔
، تاہم صرف سادہ سالانہ حساب سے 3 ارب ڈالر کے قرض پر تقریباً 22.5 کروڑ سے 23.7 کروڑ ڈالر سالانہ سود ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یورو بانڈز کا کامیاب اجرا عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی معیشت اور قرض واپس کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم موجودہ قرضوں کی ادائیگی اور مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.