آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم سے رجوع کرنے کا اعلان

Super Admin


اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے پر خاموش نہیں رہیں گی اور معاملے کے خلاف ہر دستیاب فورم سے رجوع کریں گی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی بہنوں کی عزت کے ساتھ کھیلا جائے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو تو یہ صورتحال قابل قبول نہیں ہونی چاہیے۔
اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ این سی سی آئی اے میں مبینہ ملی بھگت کے ذریعے تفتیش کا رخ تبدیل کیا گیا، جبکہ انہیں تفتیش میں تبدیلی سے متعلق آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔مومنہ اقبال نے کہا کہ وہ ثاقب چدھڑ کے خلاف موجود تمام شواہد سوشل میڈیا پر سامنے لائیں گی اور اس معاملے پر ہر متعلقہ فورم سے رجوع کریں گی۔
ان کے مطابق انہیں صلح کی پیشکشیں بھی کی گئیں، تاہم انہوں نے صلح سے انکار کردیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ متعدد افراد نے انہیں یہ کہہ کر خاموش رہنے کا مشورہ دیا کہ ان کی شادی ہوچکی ہے، لیکن انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے قانونی اور دیگر متعلقہ فورمز پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.