آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

نئے صوبوں کے معاملے پر صدر زرداری کا مؤقف برقرار رکھنے کا پیغام

Super Admin


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث کے دوران اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا ہے۔لندن میں صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بالخصوص نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث بھی زیرِ غور آئی۔ صدر مملکت نے اس معاملے سمیت مختلف قومی امور پر اپنے مؤقف کو برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو بعض اہم امور سے متعلق آگاہ کیا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.