ریلوے ٹریک کی مرمت، بلوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 2 روز معطل
Super Admin
کوئٹہ: بلوچستان سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس 2 روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی آج کی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی اور جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کیے جانے کے باعث کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن جانے والی چمن پسینجر ٹرین سروس بھی گزشتہ 6، 6 ماہ سے بند ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.