آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مزید صوبوں کی بات ہو تو سندھودیش کا ذکر شروع ہوجاتا ہے: خواجہ آصف

Super Admin


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کی بات کی جائے تو پیپلز پارٹی نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے، تاہم جب مزید صوبوں یا انتظامی یونٹوں کی بات ہو تو سندھودیش کا ذکر شروع ہوجاتا ہے۔خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی اس دو رخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتے ہیں۔
ان کے مطابق اختیارات کی منتقلی 18ویں ترمیم کے ذریعے طے کی گئی تھی، تاہم اس پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام اختیارات کے ارتکاز کے باعث اپنی افادیت کھو چکا ہے۔ صوبے ہوں یا انتظامی یونٹ، انہیں کوئی بھی نام دیا جائے، اختیارات کی منتقلی اب ناگزیر ہوچکی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ سرائیکی صوبے کی بات پر پیپلز پارٹی نرم گوشہ اختیار کرتی ہے، لیکن مزید انتظامی یونٹوں کی بات سامنے آئے تو سندھودیش کا ذکر شروع ہوجاتا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نزدیک موجودہ صورتحال میں نئے صوبوں کے قیام پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔
 رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی تقاریر کو غیر ضروری قرار دیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.