آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

شہریوں کیلئے سہولت، پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کو بھی کھلے رہیں گے

Super Admin


اسلام آباد: ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق ہفتہ کے روز پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ یہ اضافی سہولت 2 ماہ تک جاری رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار شدہ پاسپورٹس وصول کر سکیں گے۔محکمہ پاسپورٹس کے مطابق 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے تحت تلف کر دیے جائیں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.