آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بنوں میں گھر پر فائرنگ، 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق

Super Admin


بنوں: خاندانی دشمنی کے باعث فائرنگ کے واقعے میں 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے خنی کلہ میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئے۔ ابتدائی طور پر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.