آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد جاں بحق

Super Admin


میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا اور سڑک پر موجود متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ 767-300 کارگو طیارہ اتوار کے روز پورٹو ریکو کے لوئس میوز مارین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میامی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے باہر نکل گیا اور سڑک پر موجود گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔
تصادم کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی، جبکہ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوئے۔حادثے کے بعد میامی ایئرپورٹ کے تمام رن ویز کو بند کر دیا گیا اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.