آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

یومِ فضائیہ: پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں شاندار جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، دشمن کو شکست دی: وزیراعظم

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی 2025 میں پاک فضائیہ نے مسلح افواج کی دیگر سروسز کے ساتھ بہترین رابطے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور جنگی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین منصوبہ بندی اور جدید جنگی صلاحیتوں کے ذریعے دشمن کو شکست دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر 1965 کو ہونے والے تاریخی فضائی معرکے کی یاد میں ہر سال یومِ فضائیہ منایا جاتا ہے۔
پاک فضائیہ نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران مختلف فضائی معرکوں میں اپنی صلاحیت اور برتری ثابت کی ہے اور یہ ادارہ قربانی، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابلِ فخر روایت رکھتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کی پکار پر بے مثال عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ 
ستمبر 1965 میں ملکی فضائی حدود کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کے جوانوں کا عزم قابلِ دید تھا، جس نے انہیں فضاؤں میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
قوم کے لیے جانیں قربان کرنے والے عظیم شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ مئی 2025 میں پاک فضائیہ نے دیگر عسکری سروسز کے ساتھ مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا اور معرکہ حق میں اپنی غیر معمولی جنگی صلاحیت ثابت کی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.