پاکستان نے کشمیر سے متعلق بھارتی مؤقف کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا
اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات خطے کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعووں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین حل طلب تنازعات میں شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کے ذریعے ہونا چاہیے، ۔
جبکہ یہ عمل اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مکمل کیا جانا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سرکاری نقشوں میں بھی جموں و کشمیر کو متنازع خطے کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے نام نہاد سرکاری نقشے اور یکطرفہ خودمختاری کے دعوے کسی قانونی حیثیت کے حامل نہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.