یومِ فضائیہ: مریم نواز کا پاک فضائیہ کے شاہینوں، شہدا اور غازیوں کو سلام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں، جانبازوں، شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ یومِ فضائیہ قومی اتحاد، مضبوط عزم اور حب الوطنی کی علامت ہے۔
، جبکہ ملکی فضائی حدود کے دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راشد منہاس شہید سمیت پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں نے اپنی جرات، شجاعت اور قربانیوں سے تاریخ رقم کی۔ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ گزشتہ برس مئی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 8 جدید جنگی طیارے مار گرائے، جس سے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی ہوئی۔
ان کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی مہارت، بہادری اور غیر متزلزل عزم سے ایک بار پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.