آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایس سی او اجلاس کی تیاری، 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6.6 ارب روپے منظور

Super Admin


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6.6 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
پاکستان ستمبر 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس کے دوران مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ای سی سی نے تمباکو کی کم از کم قیمت اور سیس کی شرح میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق تجویز کو مؤخر کر دیا۔
متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ تمباکو کی قیمتوں سے متعلق سفارشات میں مزید وضاحت کے بعد اسے دوبارہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔اجلاس میں گوادر فری زون کے ذریعے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ اس حوالے سے برآمدی عمل کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ای سی سی نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 30 ستمبر تک گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی دی، جبکہ دانش اسکولز اتھارٹی فنڈ کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دانش اسکولز کیلئے مختص فنڈز کو اینڈومنٹ کے تحت رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ پاکستان اسکلز امپیکٹ بانڈ پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے رپورٹ 30 ستمبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.