آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

جنوبی پنجاب، بہاولپور سے متعلق پرانی قراردادیں اب مؤثر نہیں رہیں: رانا ثنا اللہ

Super Admin


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور سے متعلق پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قراردادیں اب اپنی افادیت کھو چکی ہیں۔ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے قراردادیں تقریباً 10 سال قبل منظور کی گئی تھیں۔
، تاہم موجودہ حالات میں ان کی حیثیت برقرار نہیں رہی۔انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کسی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے تک کسی قرارداد پر عملدرآمد نہ ہو سکے تو اس کے بعد نئی اسمبلی کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے پر دوبارہ قرارداد منظور کرے یا نہ کرے۔
اسلام آباد کو صوبہ بنانے سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کو واضح طور پر ہدایت کر چکا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پہلے سے منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت ہی کرائے جائیں۔صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث پر وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس معاملے پر یا تو خاموش ہے یا پھر بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔
ان کے مطابق اس نوعیت کے معاملات پر بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے کیونکہ یہی اس کیلئے مناسب فورم ہے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو اظہارِ خیال سے نہیں روکا۔ محسن نقوی کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔
، تاہم اگر عوامی ریفرنڈم کرانا مقصود ہو تو اس کیلئے پارلیمنٹ کی منظوری اور آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہوگا، کسی وزیر کے بیان کی بنیاد پر ایسا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.