کراچی: لانڈھی کی 2 فیکٹریوں میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع دو فیکٹریوں میں بھڑکنے والی شدید آگ پر فائر بریگیڈ نے 16 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد قابو پا لیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے بعد دونوں متاثرہ فیکٹریوں میں کولنگ کا عمل جاری ہے، جسے مکمل ہونے میں مزید دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر کپڑوں کی بڑی تعداد میں گانٹھیں موجود ہیں، جن میں وقفے وقفے سے دوبارہ آگ بھڑک اٹھنے کا خدشہ ہے، اسی لیے کولنگ کا عمل احتیاط کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گزشتہ روز آگ پر قابو پانے کی کارروائی کے دوران فیکٹری کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا تھا۔
، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث فیکٹری کے اندر دھواں بھر جانے سے تین افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی، تاہم تمام افراد کو بروقت بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.