11 ماہ کے دوران آئی پی پیز کو 29 کھرب 35 ارب روپے کی ادائیگیاں
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ کے دوران مختلف آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کو مجموعی طور پر 29 کھرب 35 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔وزارت توانائی کی جانب سے آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی ہیں۔
، جن کے مطابق 11 ماہ کے دوران انرجی پیمنٹس کی مد میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کو 11 کھرب 68 ارب روپے ادا کیے گئے۔دستاویزات کے مطابق اسی عرصے میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 15 کھرب 65 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
یوں گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں آئی پی پیز کو انرجی اور کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں مجموعی طور پر 29 کھرب 33 ارب روپے کی ادائیگیاں بنتی ہیں، جبکہ وزارت کی جانب سے پیش کردہ مجموعی رقم 29 کھرب 35 ارب روپے بتائی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.