اڈیالہ جیل کی سکیورٹی میں اضافہ، 435 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی: اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اہم مقامات پر اضافی پولیس ناکے قائم کیے جائیں گے اور مجموعی طور پر 435 اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق نئے سکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ جیل کے گرد و نواح میں 8 مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی۔
داہگل، گیٹ نمبر 1، گیٹ نمبر 5، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور سمیت دیگر اہم مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8، چکری اور ٹھلیاں کے علاقوں میں بھی اضافی ناکے قائم کیے جائیں گے تاکہ جیل کے اطراف آمدورفت کی مؤثر نگرانی کی جاسکے۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی انتظامات میں رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار شامل ہوں گے، جو مختلف مقامات پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔نئے سکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک واقع پیٹرول پمپس، ہوٹلوں اور دکانوں کو بھی بند رکھنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
، جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت پر سخت نظر رکھی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کریں گے۔ نیا سکیورٹی پلان آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.