آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا

Super Admin


اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دے دی۔پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
، جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا اور اسے آئینی بحران سے تشبیہ دی۔عدالت نے چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) اور ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو بھی عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.