آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں میں رسائی مزید وسیع، آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ

Super Admin


پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے برآمدات اور ڈیجیٹل کاروبار کے میدان میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عالمی منڈیوں میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرلی ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں سالانہ 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آئی سی ٹی شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا۔
، جو ملکی معاشی ترقی میں شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی ٹی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں بھی رجسٹر ہوئیں۔پاکستانی ٹیک کمپنیاں، ڈیجیٹل ایجنسیاں اور ای کامرس سے وابستہ کاروبار بین الاقوامی مارکیٹوں میں تیزی سے اپنی رسائی بڑھا رہے ہیں۔
حال ہی میں 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرکے اپنی مصنوعات اور خدمات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بھی پاکستان کے آئی ٹی شعبے، ڈیجیٹل معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 
جدید مالیاتی انفرا اسٹرکچر نے عالمی کرنسیوں میں ادائیگیوں کی وصولی اور بین الاقوامی فنڈز کے انتظام کو بھی مزید آسان بنایا ہے۔آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ، نئی کمپنیوں کا قیام اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کی توسیع پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے، جبکہ ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی رسائی ملکی معیشت کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.