وفاقی بورڈ کے انٹر نتائج جاری، طالبات نے بیشتر نمایاں پوزیشنز اپنے نام کرلیں
اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا، مختلف گروپس میں طالبات نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد نمایاں پوزیشنز حاصل کرلیں۔پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد جہانزیب 1078 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند 1075 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پر رہیں۔ زینب سمیع نے 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ میں بھی طالبات نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ اقصیٰ فاروق نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، عائزہ افضل 1047 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ آمنہ آصف 1046 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ہیومینیٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
آمنہ اظہر نے 1003 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے 1002، 1002 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.