آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سندھ میں بلدیاتی نظام سے متعلق اہم ترمیمی بل کا مسودہ تیار، اہم تجاویز سامنے آگئیں

Super Admin


کراچی: سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جس میں بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئے انتخابات تک انتظامی امور چلانے سمیت مختلف اہم تجاویز شامل کی گئی ہیں۔مسودے کے مطابق بلدیاتی کونسل کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے انتخابات کے انعقاد تک موجودہ میئر یا چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔
مجوزہ قانون میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ بلدیاتی کونسل کی مدت مکمل ہونے سے 120 روز قبل نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔ترمیمی بل کے مسودے کے مطابق ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر ہوگا اور اسے کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کرنے کے ساتھ ساتھ اجلاس کا کاروبار چلانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
مسودے میں مزید تجویز دی گئی ہے کہ میئر یا چیئرمین کی جانب سے تفویض کیے جانے والے اضافی اختیارات بھی ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین استعمال کرسکے گا۔مجوزہ ترامیم کے تحت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سمیت دیگر میٹروپولیٹن کارپوریشنز میں میٹروپولیٹن کمشنر ہی چیف ایگزیکٹو کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.