آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بیرون ملک پاکستانیوں نے اگست میں بھی ریکارڈ ترسیلات بھیج دیں

Super Admin


کراچی: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بھیجنے کا سلسلہ جاری رہا، اگست میں موصول ہونے والی رقوم میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک بھیجیں۔
، جو جولائی کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان موصول ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 6.4 ارب ڈالر بھیجے گئے تھے، یوں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 14.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.