آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

صوبوں سے متعلق معاملات پارلیمان میں زیر بحث آنے چاہئیں، بلاول بھٹو

Super Admin


لندن: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبوں سے متعلق معاملات پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث ہونی چاہیے، کیونکہ پاکستان کو درپیش مسائل کا پائیدار حل جمہوری عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے۔
اگر موجودہ نظام میں کوئی خامی یا ناکامی ہے تو اس پر قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت تنہا نہیں کرسکتی، پاکستان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جمہوری نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔
، تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کو پارلیمان میں زیر بحث لایا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ محسن نقوی پارلیمان کے اجلاسوں میں کم نظر آتے ہیں، اس لیے انہیں بزنس فورمز کے بجائے پارلیمان میں آکر اس معاملے پر اپنابلاول بھٹو زرداری  مؤقف پیش کرنا چاہیے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.