آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

حکومت اور پیپلزپارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں کامیاب

Super Admin


حکومت اور پیپلز رابطہ کاریپارٹی کے درمیان جاری سیاسی تناؤ اور قانون سازی سے متعلق اختلافات ختم کرنے کے لیے پسِ پردہ ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والا ڈیڈلاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات اور رابطہ کاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل اختیار دے رکھا تھا، جس کے بعد پیپلزپارٹی بھی قانون سازی کے معاملے پر اپنے مؤقف میں لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ہے۔
حکومتی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں سیاسی کشیدگی کم ہونے اور باہمی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.