آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا آغاز، 70 درخواستیں موصول

Super Admin

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کمپنیوں کی لائسنسنگ کا عمل باقاعدہ شروع کردیا گیا ہے، جبکہ اب تک 70 درخواستیں موصول ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے لائسنس کے حصول کے لیے 70 درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو کمپنیاں مقررہ ریگولیٹری فریم ورک اور ضوابط پر پورا اتریں گی، انہیں ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کے لیے باقاعدہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ ان کے مطابق متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک بھی 6 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ذرائع سے ترسیلات زر کی صورت میں پاکستانیوں کے لیے موجودہ ترسیلاتی لاگت 6.5 فیصد سے کم ہوکر تقریباً ایک فیصد تک آنے کا امکان ہے۔

ان کے مطابق ترسیلات زر کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو سالانہ تقریباً 41 کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے، جس سے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.