14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
Super Admin
کراچی: ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کیے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جاری اعلامیے میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل نادرا کا ویکسینیشن کارڈ لازمی حاصل کریں۔
اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کو واحد مرکز مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایئرلائنز کو عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل پہنچنا ہوگا۔
انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.