نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز، صرف 2 میں سزائیں، 21 ریفرنسز کا ٹرائل جاری
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بڑے پیمانے پر اجاگر کیے جانے والے 179 میگا کرپشن کیسز میں اب تک صرف دو مقدمات میں سزائیں سنائی جا سکی ہیں، جبکہ 21 ریفرنسز اس وقت عدالتی کارروائی کے مرحلے میں ہیں۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر کی جانب سے فراہم کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق میگا کرپشن کیسز میں پیش رفت کی مجموعی صورتحال مختلف مراحل میں ہے۔نیب ریکارڈ کے مطابق اس وقت 86 ریفرنسز درج ہیں، جن میں سے 41 مقدمات نیب قانون میں ہونے والی ترامیم کے باعث منتقل یا واپس کیے جاچکے ہیں، جبکہ 21 ریفرنسز میں ٹرائل جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 6 مقدمات بریت کے باعث ختم ہوچکے ہیں، 3 ریفرنسز واپس لیے گئے، ایک مقدمہ نمٹا دیا گیا جبکہ ایک کیس ابھی زیرِ تفتیش ہے۔اس کے علاوہ 4 مقدمات غیر فعال قرار دیے گئے ہیں، 2 کیسز ختم ہوچکے ہیں جبکہ 5 مقدمات اس وقت اپیل کے مرحلے میں ہیں۔
نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں اب تک صرف 2 مقدمات میں عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.