نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف مشاورت سے مشروط، نفاذ مزید مؤخر ہونے کا امکان
اسلام آباد: آئندہ پانچ سال کے لیے تیار کی جانے والی نئی آٹو پالیسی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت سے مشروط ہونے کے باعث اس کے اجرا میں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
، تاہم اسے حتمی شکل دینے اور منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات مکمل ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔وزارتِ صنعت و پیداوار کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے مسودے پر آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کا وفد 23 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کے دوران پالیسی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت مکمل ہونے کے بعد ہی نئی آٹو پالیسی کی حتمی منظوری دی جائے گی، جس کے باعث پالیسی کے اعلان اور اس کے باضابطہ اجرا میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.