آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Super Admin


کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف آپریشنز کے دوران کمانڈر سمیت 9 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی ایک گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
کارروائی میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران اہلکاروں اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مختلف حملوں میں ملوث رہے تھے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.