شرح سود میں تبدیلی یا استحکام؟ اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی جاری کرے گا’
Super Admin
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس میں معاشی صورتحال اور اہم مالیاتی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو مرکزی بینک کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوگا۔
، جس کے بعد رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ماہرین اقتصادیات کی رائے شرح سود کے مستقبل کے حوالے سے منقسم ہے۔ 50 فیصد ماہرین کے مطابق موجودہ شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ دیگر 50 فیصد ماہرین کا خیال ہے کہ شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اس وقت ملک میں شرح سود 11.5 فیصد کی سطح پر ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.