پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، قیمتوں میں بڑا اضافہ
Super Admin
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
مسلسل اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر صارفین کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.