آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد

Super Admin


محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 
فیصلے کے تحت کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس یا اسلحہ ڈیلرشپ کا نیا لائسنس جاری نہیں کرسکے گی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف غیر معمولی اور خصوصی نوعیت کے کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، تاہم ایسے معاملات میں متعلقہ مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
خصوصی کیسز کی منظوری کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت وزیر داخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت درکار ہوگی۔ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو نئے اسلحہ لائسنس اور آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.