آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پٹرول پر 100 روپے سبسڈی، پمپ مالکان نے حکومتی پیکیج سے لاعلمی ظاہر کردی

Super Admin


آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کے اعلان سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے پیکیج کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا ہے کہ انہیں پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کے حکومتی پیکیج کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پمپ مالکان کو طریقہ کار سے آگاہ نہ کیا گیا تو سبسڈی کے معاملے پر صارفین اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعمان بٹ نے بھی حکومتی اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سبسڈی کا اعلان تو کردیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پٹرول پمپ مالکان کو سبسڈی کی رقم کس طریقہ کار کے تحت واپس کی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے موٹرسائیکلوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، جس پر عملدرآمد کا آغاز اسلام آباد سے کردیا گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.