پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود کو لے جانے کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار
Super Admin
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، جبکہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث تین خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تینوں خواتین نومولود کو نرسری سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسپتال کی سکیورٹی اور متعلقہ عملے نے انہیں پکڑ لیا۔
واقعے کے بعد گرفتار خواتین کو تھانہ ویمن منتقل کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.