آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایم ڈی کیٹ 20 ستمبر کو، ملک بھر سے 34 ہزار سے زائد امیدوار امتحان دیں گے

Super Admin


میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 20 ستمبر کو منعقد ہوگا، جبکہ سندھ میں ٹیسٹ کے انتظامات سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی نگرانی میں کیے جائیں گے۔وائس چانسلر آئی بی اے سکھر پروفیسر آصف احمد شیخ کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں 34 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔
کراچی سمیت سندھ کے 5 شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ملک بھر کے 8 شہروں میں مجموعی طور پر 9 امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔پروفیسر آصف احمد شیخ نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان 3 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے قبل امتحانی مراکز پہنچیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ڈیجیٹل ڈیوائس لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وائس چانسلر آئی بی اے سکھر نے مزید کہا کہ امتحانی پرچے کے لیک ہونے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس حوالے سے عزم کا اظہار کیا تھا اور اب بھی شفاف امتحان کے انعقاد کے عزم پر قائم ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.