مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد الحرام اور مکہ المکرمہ کے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کی ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسجد الحرام، مکہ المکرمہ پر ڈرون حملے کی بزدلانہ کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور سلامتی کے لیے پاکستان اور اس کے عوام سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی عوام کو شدید دکھ اور تشویش ہے۔ مقدس مقام کے خلاف اس اقدام سے پیدا ہونے والے کرب اور اضطراب کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
شہباز شریف نے سعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی فورسز نے غیر معمولی مستعدی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرون حملے کے خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.